NPG Media

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد میں ویکسین لگوائی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے یہ اپیل کی ہے کہ کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر کورونا سے بچاؤ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور ان کی اہلیہ سمیت کئی دوسری اہم شخصیات بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں۔

ویکسی نیشن کا عمل ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے جاری ہے۔ وکیسی نیشن کے حوالے سے رجسٹریشن کروانے کے لیے ہر شخص کو پہلے اپنے شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

بعدازاں اس شخص کو ویکسی نیشن کیلئے پن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا جس میں مقام اور تاریخ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin