NPG Media

حامیزہ مختار کی درخواست،بابر اعظم قصور وار قرار،عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چاہنے والوں کے لئے بری خبر ،عدالت نے ہراسانی و بلیک میلنگ کیس میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم کے خلاف لاہور کی ایڈیشنل عدالت کے جج حامد حسین نے حامیزہ مختار کی جانب سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ بابر اعظم کے خلاف مدعیہ حامیزہ مختار نے بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز ،دھمانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔دوران سماعت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پائے گئے۔

جاری کئے گئے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جو نمبر فراہم کئے گئے ہیں وہ مریم احمد،محمد بابر اور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ ہیں جبکہ سلیمی بی بی کو تین نوٹسز جاری کئے گئے مگر انہوں نے وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا،مریم احمد تفتیش میں شامل ہیں لیکن مدعیہ حامیزہ مختار کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسجز بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مریم احمد کا موبائل فون فرانزک کے لئے جمع کرانے کے لئے کہا گیا جو کہ اس نے نہیں دیا۔

علاوہ ازیں بابر بھی انکوائری کے لئے شامل نہ ہوئے جبکہ ان کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اور بابر اعظم کے پیش ہونے کے لئے مہلت طلب کی گئی لیکن بابر اعظم نے اب تک انکوائری مکمل نہیں کروائی اور نہ ہی بیان ریکارڈ کروایا۔

یاد رہے کہ لاہور کی خاتون حامیزہ مختار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تشدد ،جنسی زیادتی اور مال بٹورنے کے سنگین الزامات عائد کئے تھے جن کو بابر اعظم اور ان کی فیملی کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal