NPG Media

مجھے خوشی ہے پہلی دفعہ مزدور طبقے کو گھر دے رہےہیں:وزیراعظم عمران خان

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے پہلی دفعہ مزدور طبقے کو گھر دے رہےہیں،پشاورسمیت ساری جگہ پر نیا ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے جبکہ 20 سال میں آپ قسطیں ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ورکرزویلفیئرفنڈ کے تحت مزدورطبقے میں فلیٹس اورمکانات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان در حقیقت نئی سوچ کا نام ہے،ہم آسانی کررہے ہیں کہ کرائے کی رقم گھر کی قسط کے طور پر ادا کریں،امیر ترین ملک بھی گھر نہیں بانٹ سکتے،متعلقہ قانون کوعدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے،متعلقہ قانون کےعدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی،اس منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ کے کلاس 6 کے ملازمین بھی شہروں میں گھر نہیں بناسکتے،شہروں میں مزدور حتیٰ کہ چھوٹے سرکاری ملازمین کیلیے بھی گھر بنانا نا ممکن ہوتا ہے،محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے،اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان ان کی ملکیت ہوجائے گا،ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے جبکہ ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کبھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا گیا،آپ نے25سال پرانا پروجیکٹ تیارکردیا ہے جس کے لئے ذلفی بخاری اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کےتحت 1000سے زائد فلیٹس اور500مکانات تیار کئے گئے ہیں ،مزدوراورمحنت کشوں کوپہلی بار مورگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت فراہم کی جارہی ہے۔منصوبے کے تحت بیواؤں اور معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھروں کی تقسیم کی گئی جبکہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دیےجائیں گے اورورکرزکلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اورآسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیاہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin