NPG Media

نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں 26مارچ کو طلب کرلیا

فائل فوٹو

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں 26مارچ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اورپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایک اور کیس میں 26مارچ کا طلبی نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ نوٹس میں مریم نواز کو تمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ہی چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کیلئےبھی بلایا ہے جبکہ نوٹس میں مریم نوازکےنام جاتی امرامیں 1500 کنال اراضی کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے۔

نائب صدر ن لیگ پر الزام میں کہا گیا کہ بیوروکریسی کی مدد سے2015 میں لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کروا دیا گیا،افسران میں اس وقت کے ڈی سی اونورالامین مینگل،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ و دیگر شامل ہیں ،انتظامیہ کی مدد سے جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کروایا گیا جبکہ شریف فیملی نے2013میں تقریباً ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی انتظامیہ کی مدد سے حاصل کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin