NPG Media

‘بعض ممالک میں مسلمان اقلیتوں کو عالمی وبا کے پھیلاو کا ذمے دار ٹھہرایا گیا’

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بعض ممالک میں مسلمان اقلیتوں کو عالمی وبا کے پھیلاو کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ، اس کے علاوہ مختلف ممالک میں کھلے عام مسلمانوں کو ملک سے نکال دینے کے اعلان ہو رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حجاب کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے ، گائے کے تحفظ کے نام پر جنونی ہجوم ، بے گناہ افراد کو قتل کر رہے ہیں ۔ امتیازی قوانین ، اسلامی علامات اور مقدس مقامات کو دانستہ تباہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے جس کی وجہ سے ہمیں متحد ہونا چاہیے تھا لیکن اسلاموفوبیا کا بین اظہار انتہاپسند فسطائی جماعتوں کے منشور میں جھلک رہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا رد عمل بہت زوردار ، ہمدردی وغم گساری پر مبنی تھا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث او آئی سی کی اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کیخلاف خصوصی مہم شروع ہو گئی ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا پر 15 مارچ کو عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی ، قرارداد وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 مارچ کو عالمی سطح پر دن منانے کیلئے او آئی سی کوششیں کر رہا ہے ، او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17 مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہوگا ۔ اسلاموفوبیا کے رجحان سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ۔ 15 مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی ، ہم بین المذہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پُرعزم ہیں ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin