NPG Media

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر ، وزیراعظم عمران خان نے اُن کی تقرری کی منظوری دے دی ۔

آئی ایس پی آئی کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر ایئر چیف مارشل کے عہدے پر فائز ہوں گے ، نئے سربراہ 19 مارث کو عہدہ سنبھالیں گے ۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی شاندار خدمات کو سراہا ، بالخصوص آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ایئرچیف کی قائدانہ و پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی تعریف کی ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin