NPG Media

برازیل میں کوروناوائرس بےقابو، ایک دن میں تین ہزاراموات ریکارڈ

File Photo

برازیلیا: (این پی جی میڈیا) برازیل میں قاتل وبا کورونا وائرس نے تباہی مچاکر رکھ دی ہے جس کی زد میں آکر سینکڑوں برازیلین لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس سے تین ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کی وجہ سے دو ہزار آٹھ سو اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برازیل میں اس وقت تباہی کا سماں ہے اورہلاکتوں کا نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں دو ہزار دو سو کے قریب ریکارڈ کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ برازیل پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

علاوہ ازیں کرونا وائرس برازیل میں اب تک کئی ملین انسانوں کو بیمار کرنے کے علاوہ دو لاکھ بیاسی ہزار سے زائد شہریوں کی موت کی وجہ بھی بن چکا ہے۔

 

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal