NPG Media

ایڈوائزری پورٹل کا اجرا،ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانےپرہے:وزیراعظم عمران خان

File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایڈوائزری پورٹل کا اجرا کردیا اور کہا کہ جس ملک میں تھوڑے سے لوگ امیر اورغریبوں کا سمندر ہو وہ ملک محفوظ نہیں ہوتا،کرنسی گرتی ہے تو ہر چیز پر اثر پڑتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے،ہماری غربت سب سے بڑا چیلنج ہے اورہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانےپرہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ کا آغاز ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سکیورٹی پر ڈیبیٹ کی بہت ضرورت ہے،موسمی تبدیلی پر پانچ چھ سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا،نیشنل سکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنایا اورقوم فوڈ سکیورٹی کا سوچ ہی نہیں رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا،سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلئےاحساس پروگرام لائے،غذائی تحفظ ایک اہم مسئلہ ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے،بلین ٹری منصوبے اور احساس پروگرام کو بین الاقوامی پذیرائی ملی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کی،بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے جنگ مزید نہیں چلنا چاہیے،کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔

افغانستان میں امن سے خطے کی صورتحال بدل جائے گی،نئی امریکی انتظامیہ بھی افغانستان میں امن کو اہمیت دے رہی ہے،ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں،ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات سے جیواسٹریٹجک اہمیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا،ہم نے افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا،ہم نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کی جبکہ بھارت کشمیری عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin