NPG Media

فواد چودھری نے اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دے دی

فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے لانگ مارچ کو ملتوی کئے جانے اور پی ڈی ایم میں اختلافات کے بعد حکومتی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو بات چیت کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا لانگ مارچ کے فیصلے سے پیچھے ہٹنا اچھی بات ہے ۔

 

یہ بات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کی اور مزید لکھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں جبکہ نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں اور عدالتی ،انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں جس کیلئے اپوزیشن تجاویز دے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin