NPG Media

پیپلزپارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے:رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے،وہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب اور موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز کے واقعے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدوجہدکرنےاورحکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئےملک کےاندریاباہر ہونامعنی نہیں رکھتا،کل سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیےجائیں۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی ہے،یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے، زرداری صاحب نےکہا جیل میں مرے تولوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گےورنہ کوئی یاد بھی نہیں کرے گا جبکہ سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں اورزرداری صاحب کاخیال تھا کہ جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin