NPG Media

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 61افراد جاں بحق،مزید 2ہزار 351کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 61افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2ہزار 351نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 12 ہزار315ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار792 ہے۔ 5 لاکھ 75 ہزار867 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار833افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار468، خیبر پختونخوا 2 ہزار179، اسلام آباد میں 529، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار938، خیبرپختونخوا 76 ہزار819، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار823، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار362، بلوچستان 19 ہزار247، آزاد کشمیر 11 ہزار161 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin