NPG Media

آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل کی الوداعی ملاقات، اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

Photo Credit: Dunya News

راولپنڈی: (این پی جی میڈیا) پاکستان کے سپہ سالار سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں چاق و چوبند دستے نے ائیر چیف کو یادگار شہدا پر اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔

Roznama Dunya: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مجاہد انور کی  الوداعی ملاقات

زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ائیرچیف مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ائیرچیف کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف ائیرچیف مارشل کے تعاون کو بھی سراہاہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبلپاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بحرین پہنچ گئے ہیں جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin