NPG Media

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ بحرین،پرتپاک استقبال کیا گیا

فائل فوٹو

منامہ: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بحرین پہنچ گئے جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ امجد نیازی نے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ کر کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات کی جنہوں نے نیول چیف کا پرجوش انداز میں اپنے ملک استقبال بھی کیا۔

 

بحرین ڈیفس فورسز کے کمانڈر ان چیف سے بھی سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات ہوئی ،جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی
تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بحرین کے نیول فورسز کے رائل کمانڈر نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کی تعریف بھی کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin