NPG Media

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی اور اس موقع پر درخواستگزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ سعودی عرب میں کوئی سیاسی جماعت اپنا دفترنہیں کھول سکتی توفنڈز کیسے وہاں سے آئے؟ انٹرنیشنل اکاؤنٹس،2مخصوص امریکن کمپنیوں کی ٹرانزیکشن اوراسٹیٹ بینک کا رکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

وکیل احمد حسن نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی اگلی سماعت 18 مارچ کو ہے۔ممبر بلوچستان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ آجائے اس کے بعد یہ بحث ہوگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin