NPG Media

شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کا واقعہ،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

فائل فوٹو

لاہور: گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے حملہ آوروں کی شناخت کرکے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں ہر آنے والا شخص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے پر بھی تشویش ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی بھی نہ کرے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران گزشتہ روز معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکے گئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے پھینکنے والے شخص پر تشدد بھی کیا تھا جس کے بعد شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور یہ لوگ اپنے کرتوتوں سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin