NPG Media

پی ڈی ایم اجلاس آج،اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلہ متوقع

فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس آج بلایا گیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اسمبلیوں سے استعفے کب دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس کی میزبانی ن لیگ کررہی ہے جبکہ آئندہ کی حکمت عملی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ،مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے استعفوں کے شدید حامی ہیں جبکہ پی پی پی فوری استعفوں کی مخالفت کررہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پارلیمنٹ سے اگر ہم استعفے نہیں دیتے تو لانگ مارچ کی کوئی افادیت نہیں رہے گی جبکہ آج لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو سیاسی فیصلہ کرکے ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجویز بھی لیکر جائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ استعفے ایٹم بم ہیں اور یہ کارڈ آخر میں استعمال کریں گے جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو استعفوںپر نہیں مانتے ،اب انہیں منانے کی کوشش کریں گے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin