NPG Media

آرمی چیف کا لاہور کور کا دورہ، پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو سراہا

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کا دورہ ، آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے گفتگو کی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔ جنرل باجوہ نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں ، جوانوں کو اپنے پیشے پر فوکس رہنے کی تلقین کی ، انہوں نے افسروں ، جوانوں کو بدلتے خطرے سے باخبر رہنے کی تاکید بھی کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت چیلنجز کے خلاف جواب دینے کو یقینی بناتے ہیں ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin