NPG Media

اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں

اسلام آباد: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں ، او آئی سی کی اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کیخلاف خصوصی مہم شروع ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا پر 15 مارچ کو عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی ، قرارداد وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 مارچ کو عالمی سطح پر دن منانے کیلئے او آئی سی کوششیں کر رہا ہے ، او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17 مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہوگا ۔

اسلاموفوبیا کے رجحان سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ۔ 15 مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی ، ہم بین المذہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پُرعزم ہیں ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin