NPG Media

صدر مملکت عارف علوی اور اہلیہ نے عالمی وبا کی ویکسین لگوالی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے عالمی وبا کی ویکسین لگوالی ۔

اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے ۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 60 تا 70 سالہ شہریوں کی وبائی ویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی جبکہ واک ان ویکسی نیشن کی سہولت رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی ۔ ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن کی سہولت 16 مارچ سے دستیاب ہوگی ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد نئے اقدامات کئے گئے ہیں ، جن میں پنجاب کے 7 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی شامل ہے ۔

علاوہ ازیں لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 6 بجے بند ہوں گے اور ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا ۔ اسی طرح تفریحی مقامات اور پارکس کو بھی شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز ، تھیٹرز ، میرج ہالز ، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند رہیں گے ، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin