NPG Media

اسمبلی سے استعفے دیے جائیں تو لانگ مارچ کی زیادہ افادیت ہو گی، مولانا فضل الرحمان

پشاور:(این پی جی میڈیا)  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ اٹھا دیا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیے جائیں گے میرا نہیں خیال کہ لانگ مارچ یا احتجاج کا کوئی فائدہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس کل رکھا گیا ہے اور اس سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور اس کے بعد حتمی اعلان کیا جائیگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر میری ذاتی رائے پوچھی جائے تو جب تک ہم اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیتے تب تک اس لانگ مارچ کی بہتر نتائج نہیں سامنے آئیں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پر سب جماعتیں متفق ہیں اور اس سلسلے میں کورونا بھی ہماری راہ نہیں روک پائے گا۔

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کے شکست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور کسی ایک ممبر کی غلطی کو پارٹی کی غلطی نہیں قرار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ڈی ایم کمزور ہو گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کل کے اجلاس میں یہ بھی دیکھیں کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں شکست کیوں ہوئی ہے؟ اور کس نے اپنا ضمیر بیچا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ کیلئے اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کو حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin