NPG Media

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ، قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر بات چیت ہوئی ۔

عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سربراہی نہ صرف ان علاقوں کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چئیرمین سینٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں ۔

وزیرِ اعظم کا چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin