NPG Media

پی آئی اے نے ترکی کے لیےبراہ راست فضائی سفر شروع کردیا

Photo Credit: The Express Tribune

اسلام آباد : (این پی جی میڈیا) پاکستان کے ایئرلائن نے ترکی کی سیر کرنے والوں کی مشکل ختم کردی ہے جس کے بعد اب ترکی کے لیے پاکستان نے براہ راست فضائی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ترکی کے لیےبراہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کردیا ہے۔ اور فیصلے کے تحت مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3 پروازیں استنبول کے لیے مختص کی جائیں گی۔

زرائع کے مطابق پی آئی اےلاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا، اور اب جو یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس میں فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر غلام سرور نے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ سے ملاقات کی ہے جس میں ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں اس ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین طویل المدت بھائی چارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin