NPG Media

مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے:یونیورسٹی میں پروپوز کے واقعے پرفواد چوہدری بھی بول اٹھے

File Photo

لاہور: (این پی جی میڈیا) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں گذشتہ روز ہونے والے ایک واقعے نے تہلکہ مچارکھا ہے جس پر سیاستدانوں کی بھی متضاد ردعمل بھی آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی نے دونوں کو نکال دیا تھا، اسی حوالے سے فواد چودھری بھی بول اٹھے ہیں۔

 

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی
حق ہے،اور اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثئیت رکھتی ہے۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

فواد چودھری کی جانب سے اس قسم کی ٹویٹ کے بدع صارفین کی بڑی تعداد اس ٹویٹ پر امڈ آئی ہے اور کوئی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کوئی حمایت کررہا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin