NPG Media

کورونا وائرس:پنجاب کے 7 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Photo Credit: Business Recorder

لاہور: کورونا وائرس نے ایکبار پھر پاکستان میں اپنے قدم جمانے شروع کردیئے ہیں جس کے بعد پنجاب بھر کے اسپتالوں میں حالات کشیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ  پنجاب کے سات بڑے شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس کے تحت مارکیٹس شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔

Mobility in Pakistan down 65pc in retail, recreational spots: Google report  - Pakistan - DAWN.COM

علاوہ ازیں تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے مکل مور پر بند کردیا جائے گا۔

جبکہ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز اور کمیونٹی سنٹرز مکمل طور پر بند ہیں۔ صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کے 4 علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔

Centre calls for 'smart lockdown' | Arab News PK

جس میں صادق آباد گلی نمبر 4، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27، عزیز آباد کی قصر ابو طالب اور ڈھوک پراچہ میں شامل ہیں۔

جبکہ دوسری جانب لاہور میں ریسٹورنٹس کی بندش کے خلاف آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے گلبرگ لبرٹی چوک پر احتجاجی ریلی نکالی ہے۔

جبکہ ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکرز سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ حکومت انہیں بے روزگار کرکے ان کا معاشی قتل کررہی ہے۔

علاوہ ازیں  ہوٹلوں میں آؤٹ ڈور سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin