NPG Media

آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں بارش کا امکان

اسلام آباد :کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پاراچنار ، کالام ، دروش ، چترال راولا کوٹ اور اسکردو میں ریکارڈ کی گئی ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے ، پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے ۔

ادھر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، لہہ منفی 4 ، کالام منفی 3 ، گوپس منفی 1 ڈگری سینٹی درحرارت کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal