NPG Media

عالمی وبا نے ایک بار پھر پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا نے ایک بار پھر پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ، مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نئی پابندیاں لگا دیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی ۔

پنجاب کے متعدد شہروں میں سماجی اجتماعات پر پابندیاں ، لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ اور گجرات میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، شادی ہال ، سینما گھر اور مزارات 15 دن کیلئے مکمل بند ۔

پیٹرن ان چیف شادی ہالز ایسوسی ایشن میاں الیاس نے شادی ہالز مکمل طور پر بند نہ کرنے کی اپیل کر دی ۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مارکیٹیں ، تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند ہوں گے ، ٹھیٹرز کو دس بجے بند کرنے کی ہدایات جاری ۔

اشیاء ضروریہ ، میڈیکل سٹورز ، تندور اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے ۔

ادھر پشاور میں حیات آباد ، گلبہار نمبر 4 اور ڈیفنس کالونی میں مختلف مقامات مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ۔

آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی ، مساجد میں صرف 5 افراد با جماعت نماز ادا کرسکیں گے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin