NPG Media

پاک فوج پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی(صباح نیوز)رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پاک آرمی پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی بلدیہ ٹا ئون کے علاقے اتحاد ٹائون میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک داعش کے 3خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نورمحمد عرف ابودردہ ،حیات اللہ اورخان بہادرعرف قاری شامل ہیں، تینوں دہشت گرد پاک آرمی پر متعدد حملوں، بم دھماکوں اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے کراچی پہنچے تھے، دہشت گردوں نے کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal