NPG Media

جیت پر بھنگڑے ڈالنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں، چوہدری شجاعت حسین

لاہور( این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و صابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے اور عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہو پکار کر رہی ہے۔بعض ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کوچاہیے کہ وہ "ووٹ کو عزت دو”ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرمہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا ۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ کیونکہ وہ جو اپنا کیس اسمبلیوں میں پیش کرتے ہیں بعد میں وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ جہاں پر عدالتوں میں پہلے سے ہی دور دور سے آئے ہوئے سائلین کے کیس لے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ یہ ان کو دھکے دے کر پیچھے کر دیتے ہیں اور اپنی بحث جو اسمبلیوں میں ادھوری چھوڑ کر آتے ہیں کو یہاں پر پوری کرتے ہیں جو بحث انہیں اسمبلیوں میں کرنی چاہیے وہ بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہوتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin