NPG Media

کورونا وائرس: پنجاب حکومت کی سٹیج فنکاروں کو خوشخبری، تھیٹر کھلے رہیں گے

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کی ابھرتی ہوئی تیسری لہر کے باعث حکومت نے ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تھیٹرز کھلے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جہاں تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ کو 15 دن کے لیے بند کردیا ہے۔ وہیں شہر لاہور کے تمام تھیٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے تمام تھیٹرز کھلے رہیں گے لیکن اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جن کے مطابق تھیٹرز رات آٹھ سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھیٹر ڈراموں کی نمائش تو نہیں روکی گئی تاہم ڈراموں کے اوقات رات گیارہ کی بجائے اب رات آٹھ بجے سے دس بجے تک کردیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اوقات کار کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی تمام تھیٹر مالکان کو مطلع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا کی نئی لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے پنجاب کے 6 اضلاع میں 2 ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal