NPG Media

محبت کا جنون، معروف ٹک ٹاک اسٹار نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

پشاور: معروف ٹک ٹاک اسٹار شہزاد نے لڑکی والوں کا رشتے کے لیے نہ ماننے پر خودکشی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا تو اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق دو سال قبل شہزاد کو اپنی ایک فین سے محبت ہوئی تھی لیکن لڑکی کی عمر اس وقت صرف 16 سال تھی اور اسی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کر دیا۔

ٹک ٹاکر کے بھائی نے بتایا کہ لڑکی نے بھی شہزاد سے دوبارہ ملنے پر انکار کردیا تھا جس کے بعد شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم تب اس کی جان بچ گئی۔

شہزاد کا اس خودکشی کے واقعے کے بعد اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ بحال ہوگیا۔ شہزاد کے بھائی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسی لڑکی کے لیے رشتہ بھیجا گیا جس پر لڑکی کے گھر والوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔

بعدازاں شہزاد نے ٹک ٹاک پر تین لاکھ فالورز ہونے کے باوجود اپنا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے جس کی وجہ سے وہ شدید مایوس اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتا تھا۔

ٹک ٹاکر شہزاد کے بھائی نے پولیس کو اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تاہم بعد میں یہ اطلاع دے دی کہ شہزاد نے کمرے کی چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے اپنے بھائی کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal