NPG Media

لاہور بورڈ، میٹرک امتحانات کب ہوں گے؟ طلبا کے لیے بڑی خبر

لاہور: محکمہ لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے، امتحانات کا آغاز 4 مئی سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مئی کو میٹرک کا عربی، 5 کو انگریزی، 6 کو سوکس، 7 کو ایجوکیشن، 8 کو کیمسٹری، 10 کو اردو، 11 مئی کو پنجابی، 12 کو فزکس، 18 کو ہوم اکنامکس، 19 مئی کو حساب، 20 کو اکنامکس، 21 کو مطالعہ پاکستان، 22 مئی کو اسلامیات، 24 کو بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا آخری پیپر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نہم جماعت کے پیپر کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پیپرعربی کا ہوگا، 26 مئی کو انگلش، 27 کو پنجابی، 28 کو بائیولوجی، 29 کو ایجوکیشن، 31 مئی کو حساب اور کمپیوٹرسائنس، 1 جون کو سوکس، 2 کو فزکس، 3 کو ہوم اکنامکس، 4 کو مطالعہ پاکستان، 5 کو اسلامیات، 7 کو کیمسٹری، 8 کو ہوم اکنامکس اور 9 کو اردو کا پیپر ہوگا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal