NPG Media

پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ، پی ڈی ایم کے 7 ارکان نے جان بوجھ کر 7 ووٹ ضائع کیے ہیں ۔

 

اپنے بیان میں مظفر حسین شاہ نے کہا کہ 7 کے 7 بیلٹ پیپر پر ایک ہی طرز پر اسٹیمپ لگے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کیے گئے تھے ، 7 ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے ۔ اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کن ارکان نے کی ہے ، میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے ۔

 

پریزائیڈنگ افسر نے واضح کیا کہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں صدر نے اسحاق ڈار اور سردار یعقوب ناصر کو بھی پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا ، اپوزیشن کو تسلی کرکے اپنا فیصلہ سنایا ۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے جن سات ووٹوں کو مسترد کیا وہ ٹھیک تھے ۔ انہوں نے اراکین کی جانب سے جان بوجھ کر ووٹ مسترد کرنے کے تاثر کو بھی رد کر دیا ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ مظفر حسین شاہ نے غیر قانونی طور پر فیصلہ صادق سنجرانی کے حق میں دیا ۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

 

اس کے علاوہ تینوں رہنماؤں نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کی حقیقیت کو بھی سامنے لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin