NPG Media

پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا

File Photo

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تیار کیاگیا ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

 

 

زرائع کے مطابق پاک فو ج نے جو ملی نغمہ جاری کیا ہے اسکی  موسیقی علی ظفر نے ترتیب دی ہے جبکہ ملی نغمے کے بول عابد حسن نے لکھے ہیں  اور میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ہیں۔

پاک فوج کے اس ترانے میں پاکستان کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ قومی اتحادقائم ہے، اسکے علاوہ ہمدردی ، رواداری ، اخوت اور وحدت کا احساس ہی وہ جوہر ہے جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے معاشرے کو مستحکم کرتی ہے۔

یوم پاکستان کے ملی نغمہ میں گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز سے اس نغمے کے بول کو چارچاند لگائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس ملی نغمے کو سن رہی ہے جبکہ وطن عزیز کی سلامتی اور پاک فوج کے حق میں نعرے اور تعریف کی جارہی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal