NPG Media

مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کیلئے نیب کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو

لاہور: نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ایک مرتبہ پھر اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں ۔

نیب نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں جبکہ ان کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس سمیت دیگر کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ نیب نے چند روز قبل اثاثہ جات انکوائری میں بھی مریم نواز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin