NPG Media

کورونا وبا:لاہور اور پشاور کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون،اسلام آباد میں دفعہ144نافذ

فائل فوٹو

لاہور،پشاور ،اسلام آباد:کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور اور پشاور میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے لاہور شہر کے مزید 16علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا جبکہ اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے تحت کینٹ 5اور داتا گنج بخش ٹائون کے دو علاقوں میں سمارٹ لاکھ ڈائون کا نفاذ کیا گیا جبکہ نشتر ٹائون 3اور سمن آباد کے چار علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کیا گیا ،شالیمار ٹائون 1اور واہگہ ٹائون کے 2علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور کے 4علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے ،حیات آباد فیزون سٹریٹ 9،ڈیفنس کالونی سٹریٹ 11،گلبہار سٹریٹ3 میں بھی لاک ڈائون نافذ کیا گیا ۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیات آباد فیز فائیوسٹریٹ5 میں بھی سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ۔

اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ دو ماہ کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے اور یہ دفعہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin