NPG Media

کرونا وائرس: لاک ڈاؤن، حکومت کا مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: (این پی جی میڈیا) عالمی وبا کرونا وائرس کی ابھرتی ہوئی تیسری لہر کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں، جشن بہاراں اور دیگر عوامی اجتماعات پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور تندوروں کے علاوہ تمام مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ شادی ہالز، مزارات اور سینما ہالز بھی دو ہفتے کے لیے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔

تاہم رپورٹ کے مطابق پارکس شام 6 بجے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف گھر سے اور بقیہ 50 فیصد کو دفتر میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود رکھی جائے گی۔

محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ ان تمام پابندیوں کے حوالے سے باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ جن شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے ان میں فیصلوں کا اطلاق اتوار کے روز سے کیا جائے گا جس کے بعد یہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک مکمل جاری رہیں گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal