NPG Media

صادق سنجرانی نے مصطفی نواز کھوکھر کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر الزام عائد کیا کہ وہ صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے صادق سنجرانی نے خفیہ کمرے لگوانے کا حکم دیا جس کے جواب میں صادق سنجرانی نے رہنما پیپلز پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔

صادق سنجرانی نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست دیدی ۔

سینیٹ میں موجود 98 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹ ڈالنے نہیں آئے اور اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے معطل کر رکھا ہے ۔

خیال رہے کہ پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا یقین دلایا تھا ۔

پریذائیڈنگ افسر نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا طریقہ کار بتایا ، اس کے بعد انہوں نے عملے کو بیلٹ باکسز کھول کر دکھانے کی ہدایت کی تو بیلٹ باکسز کھول کر دکھانے کے بعد سیل کر دیے گئے ۔ مظفر حسین شاہ نے سیکرٹری کو کیمرے کے معاملے پر انکوائری کی ہدایت بھی کی ۔

ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلا ووٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا ، حروف تہجی کے اعتبار سے سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے بلایا گیا ۔ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفر حسین شاہ نے آخری ووٹ کاسٹ کیا ۔

جماعت اسلامی نے اپنا ووٹ کسی کو بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اس لیے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹ ڈالنے نہیں آئے ۔

واضح رہے کہ نئے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مرزا آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin