NPG Media

اعجاز چودھری نے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کر دی

فائل فوٹو

اسلام آباد:اعجاز چودھری نے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ہے جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صحافی نے حکومتی سینیٹر اعجاز چودھری سے سوال کیا کہ آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں؟کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟ پرویزخٹک نےقران اٹھانےکا کہا تو کیابہت سارے سینیٹرز ناراض ہوئے؟۔جنھوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے؟۔

اعجاز چودھری نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے، جنھوں نے حلف لینا تھا لے لیا جنھوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، یہ ایسا کوئی متنازع مسئلہ نہیں ہے ۔

اعجاز چودھری نے کہا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انھوں نے قرآن اٹھا لیا تھا ،نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا۔

دوسری جانب مالا بخش چانڈیو اور سینیٹر ولید اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ولید اقبال آپ کا تعلق ایک مہذب گھرانے سے ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal