NPG Media

برطانوی کورونا ویکسین کے مضراثرات،4 ممالک نے استعمال روک دیا

File Photo

لندن: (این پی جی میڈیا) کورونا وائرس ویکسین کی ایجاد کے بعد اب ایک نیا بحران لے آیا ہے جس کے بعد برطانیہ کی کورونا ویکسین پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد ممالک نے برطانوی کرونا ویکسین کا استعمال ترک کردیا ہے اور وجوہات یہ سامنے آئی ہیں کہ برطانوی ویکسین کے استعمال سے مریض کا خون جمنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال متعدد ممالک نے روک دیا جن میں ڈنمارک، ناروے اور اٹلی سمیت متعدد یورپی ممالک شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی کورونا ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے بعد حکام نے اسکے استعمال کو روک دیا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈنمارک میں ویکسین کا استعمال 14 دن کے لئے روک دیاگیا ہے۔ ڈنمارک کی جانب سے ویکسین کے استعمال کو معطل کرنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ڈنمارک میں ایک 60 سالہ خاتون جس کو برطانوی ویکسین دی گئی تھی ، اس نے خون کا جمنے کی باعث اسکی موت ہوگئی۔

خیال رے کہ گذشتہ مہینے فروری میں عالمی ادارہ صحت نے ایسٹرازینیکا/آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی تھی تاکہ ترقی پذیر ممالک ممیں وبا کو کنٹرول کرنے کا عمل تیز کیا جاسکے۔

برطانوی ویکسین کے استعمال کی رسمنی منظوری ڈبلیو ایچ او کے اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ کے ماہرین کی سفارش کے بعد دی گئی تھی اور یہ 18 سال سے زائد عمر کے تمام بالغ افراد کو دی جاسکتی تھی۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal