NPG Media

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی ووٹنگ سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے اور ڈیوائس برآمد

تصاویر:سوشل میڈیا

اسلام آباد: سینیٹ میں نومنتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد ہال سے خفیہ کیمرے اور ایک ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے ووٹنگ سے قابل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے اوپر سے کیمرہ اتارا جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردی،شازیہ مری نے بھی کہا کہ سینیٹ کے ہال سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سینیٹ نے اس بات کی کیوں اجازت دی کی کہ ایسے وقت پر دروازے کھولے جائیں جبکہ منظم کاروائی کے تحت الیکشن چور ی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر اور شازیہ مری کی جانب سے کہا گیاکہ اس بات کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے کہ اس معاملے کو پولیس کے حوالے کیا جائے یا سینیٹرز کی کمیٹی بنائی جائے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھاوہاں سے کیمرہ برآمد ہونا کے بارے پی ڈی ایم ارکان کو آگا ہ کردیا گیا ہے جبکہ سینٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔

رہنما ن لیگ مصدق ملک نے بھی خفیہ ڈیوائس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولنگ بوتھ میں ایک اور چھپی ہوئی ڈیوائس ملی ہے۔


 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے اجلاس کے شروع ہونےپر کہا کہ کیمرہ لگانا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ یہ آئین کی خلاف ورزی بھی ہے کہ انتخابات کے لئے ایوان میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔

انتخابات کے پریزائیڈنگ افسر سید مظفر حسین شاہ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ہال کو دوبارہ چیک کرکے پولنگ بوتھا نیا بنایا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin