NPG Media

ملک بھر میں کورونا کے مزید 2ہزار 701نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

 

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث مزید 53افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 24گھنٹے میں 2ہزار 701ئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13430ہوگئی ہے جبکہ6لاکھ198مجموعی کیسز کی تعداد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 18ہزار 703 ہے۔

علاوہ ازیں 24گھنٹے میں ہی ملک بھر میں 1573ریض وائرس کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد5لاکھ68زار 65وگئی ہے۔

عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی جہاں 5ہزار698افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار452،کے پی کے 2ہزار 138،اسلام آباد میں 520،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں 202 جبکہ آزاد کشمیر میں 317افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin