NPG Media

زو بائی سائیکل شیرینگ سسٹم کا یونیورسٹی آف پشاور میں افتتاح کردیا گیا

پشاور: بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائی سائیکل شیرینگ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کامران بنگش اور ضیااللہ بنگش نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور کی جانب سے زو بائی سائیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔

صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ زو بائی سائیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ زو بائی سائیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے 360 سائیکلیں 32 ڈاکنگ اسٹیشن پر موجود ہیں۔ زو بائی سائیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی اسٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا مزید کہا کہ زو بائی سائیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دبائو میں کمی، بالخصوص طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔

اس حوالے سے کامران بنگش نے کہا کہ شہری اس سسٹم سے مستفید ہوں اور اسکا خیال بھی رکھیں۔ طلبا کیلئے بالخصوص بہترین سفری سہولت ہے۔ زو بائی سائیکل کا مناسب کرایہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں تک رسائی ہوگی۔

ضیااللہ بنگش نے کہا کہ شہری اس دور کی جدید، منفرد اور بہترین سفری منصوبہ سے ہر ممکن فائدہ اٹھائیں۔ ٹرانس پشاور اور انکی مکمل ٹیم کو اس پراجیکٹ کی بروقت اور کامیاب آغاز پر مبارک کی مستحق ہے۔ زو بائی سائیکل پراجیکٹ سے ٹریفک کے دبا میں کمی بھی آئے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal