NPG Media

وزیراعلیٰ سے چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور (این پی جی میڈیا)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اورچیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاـ

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صادق سنجرانی کی حمایت پر چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیاـ

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں حکومتی اتحاد کے تمام امیدوار کامیاب ہوئےـ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو کامیابی ملے گی ۔
خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کل الیکشن میں ہونگے جس میں حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی چیئرمین جبکہ مرزا شہریار آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کل الیکشن ہو گا جس میں پی ڈی ایم نے چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے عبدالغفور حیدری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal