NPG Media

ہمارے سینیٹرز کو پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دینے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے:مریم نواز

فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دینے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ہمارے سینیٹرز کو ٹیلی فون کرکے کہا جارہا ہے کہ (پی ڈی ایم)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں۔

مریم نواز کی جانب سے کہا گیا کہ ثبوت کے طور پر کچھ کالز کو ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین کی نشست پر صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگیا جس کے لئے حکومت اور اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کی جانب سے جوڑ توڑ شروع کردیا گیا ہے۔

سینیٹ کے نومنتخب اراکین کل 12مارچ کو حلف اٹھائیں گےجبکہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت آج ختم ہوچکی ہے، جبکہ کل دوپہر کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔

12 مارچ کو صبح نئے بننے والے سینیٹر حلف اٹھائیں گے اور دوپہر کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin