NPG Media

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے 2اراکین کو جماعت سے نکال دیا گیا

فائل فوٹو

کراچی:سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ بیچنے والے ضمیر فروشوں کو پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے نکالنا شروع کردیا ہے اور دو اراکین سے اس عمل کی ابتدا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی ہی جماعت کی حکمت عملی کی خلاف ورزی کرنے والے 2اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے ،جن دو اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے ان میں پی ایس ون جیکب آباد 1 سے اسلم ابڑو اور پی ایس 18گھوٹکی1 سے شہریار خان شرشامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں اراکین اسمبلی کی اب بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ہے جبکہ پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ اور کراچی نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا ہے۔

اس سارے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو ان دونوں اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات کی روگردانی کی۔

پارٹی کی جانب سے دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا جبکہ حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کرنے پر معاملہ بھی نمٹا دیا گیا ۔

پارٹی سے نکالے جانے پر قصور وار اراکین قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ اور کراچی کے اس فیصلے کے خلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7روز میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin