NPG Media

اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتیں، وزیر اعظم

Imran Khan
فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کیا جس کی تاریخ بھی گواہی دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے رسول ﷺ نے فرمایا ’’ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں اور قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے‘‘

 

انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin