NPG Media

آرمی چیف کا دورہ بحرین، خطے کے دفاع اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی(این پی جی میڈٰیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے دورے کے دوران بحرین کے کمانڈر اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں جس میں  باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برادر اسلامی ملک بحرین کے دورے کے دوران بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ اور بحرین کے سیکیورٹی ایڈوائزر میجر جنرل شیخ نصیر بن حماد ال خلیفہ سے ون آن ون ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو باہمی سیکیورٹی تعاون بالخصوص تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعدازاں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھی شرکت کی جس میں انہوں ںے افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، بارڈر سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحالاورامن کے فروغ کیلئے افغان قیادت میں افغان حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، افغان نیشنل آرمی کے سربراہ، ڈائریکٹر این ڈی ایس بھی موجود تھے جبکہ مذاکرات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس، برطانوی ہائی کمشنر شریک ہوئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal