NPG Media

سینیٹ نمبرز گیم کو خریدوفروخت کے بغیر نہیں بدلا جاسکتا، احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کونسا حساب ہے جس سے وہ اپنے 47 سینیٹروں کو 53بنانا چاہتی ہے؟ اپوزیشن اور حکومتی نمبرز کو خریدوفروخت کے بغیر تبدیل نہیں کیا جاسکتا مفتی عمران خان لوٹوں کا بازار لگائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی نشست ہارنے پر عمران خان نے پورا سسٹم متنازعہ کردیا ہے۔ جہاں مفاد پورا ہوا وہاں اصول گٹر میں پھینک دو اور شکست پر اصول کا جھنڈا اٹھالو۔ عمران خان نے امیدوار سے ٹکٹ واپس لے کر اخلاقی برتری کا مظاہرہ کیا۔ جب معلوم ہوا کہ پیسے لئے ہیں تو اسی  امیدوار کو آزاد حیثیت میں لڑنے کا کہا۔ بعد میں اسی امیدوار کو جتوا کر پی ٹی آئی میں شامل کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے سینیٹ ٹکٹ مڈل کلاس لوگوں کو دیں۔ مگر پی ٹی آئی نے چن چن کر کروڑ پتی لوگوں کو ٹکٹ دیے۔ صادق سنجرانی  نے پارلیمنٹ اورپارلیمنٹرین کے ساتھ گہرے مراسم قائم کیے۔ دوچار سینیٹرز انہیں ذاتی تعلق پر بھی ووٹ دے سکتے ہیں جوعقل میں آنے والی بات ہے۔ جب سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ ہوگا تو اس میں معاشی پالیسیاں سامنے نہیں ہونگی ۔صاف اور سیدھی بات ہے کہ اگرہارس ٹریڈنگ  ہوگی اور اپوزیشن کے نمبرز 53 کو 47 بنایا جائے گا تو یہ خریدوفروخت کی منڈی کے بغیر کام نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ یا حکومت کے امیدوار کے خلاف پروٹیسٹ  ووٹ سمجھ میں آتا ہے ۔ حفیظ شیخ  کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ارکان ان سے نالاں تھے ۔ خریدوفروخت کریں گے تو اپنا چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی منتخب کرواپائیں گے اس کے بغیر تو ممکن نہیں اگر وہ ایسا کریں گے تو پھر ان کی اخلاقیات کدھر جائیں گی ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin