NPG Media

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیرملکی کرکٹرز کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیرملکی کرکٹرز کی ملاقات ، ملاقات میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی موجود تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غیرملکی کرکٹرز کی عالمی کرکٹ کو پاکستان میں لانے کی تعریف کی ، انہوں نے کرکٹرز کی امن کے سفیر ہونے پر ان کی تعریف کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی ، آرمی چیف نے پی ایس ایل کے جلد دوبارہ آغاز کی امید ظاہر کی ۔

وفد نے پاکستان کے مختلف علاقوں کے دورے کے تجربات آرمی چیف سے شیئر کیے ۔

خیال رہے کہ کھلاڑیوں میں عالمی وبا کی تشخیص ہونے کے بعد پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن بعد میں پی سی بی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ملتوی شدہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی سی بی کے دفاتر بند ہونے کے باعث اجلاس کا انعقاد آن لائن کیا گیا ۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے خسارے ، بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے معاملے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ احسان مانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شکایات کا موقع نہیں دیں گے ۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin