NPG Media

کورونا کے بڑھتے کیسز،تعلیمی ادارے 15مارچ سے 2ہفتوں کیلئے بند

فوٹو:فائل

لاہور(این پی جی میڈیا)  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں اس لیے فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، اسلام آباد ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے 2 ہفتوں کے لیے بند ہوں گے اور بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند سمیت کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کردی ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمارے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شام 6 بجے تفریحی پارک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر بھی عملدرآمد جاری رہے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سنیما ہالز کو 15 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور ہوٹلوں کے اندر کھانے پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ شادی ہالز کے حوالے سے بھی پالیسی برقرار رہے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے کورونا سے متعلق تعلیمی تناظر کو بھی دیکھا کیونکہ ہمارے 5 کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں حالات ٹھیک ہیں، وہاں کے لیے فیصلہ کیا گیا ہےکہ 50 فیصد بچے روز اسکول آئیں گے اور تمام ایس او پیز کے ساتھ عملدرآمد ہوتا رہے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin